ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک:انوشکا اور ویرات کا ردعمل

Oct 31, 2022 | 17:30:PM

(ویب ڈیسک )سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر طیش میں آگئے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما بھی شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر آگ بگولا ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس چیز کی تعریف بھی کی ہے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ’لیکن یہاں یہ ویڈیو کافی خوفناک ہے اور اسے دیکھ کر مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں رازداری نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کی توقع کرسکتا ہوں؟‘ویرات کوہلی نے لکھا کہ’مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے‘۔ 

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں‘۔

 اسی طرح انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ماضی میں اس طرح کے کچھ واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداحوں نے اپنی حد پار کی لیکن یہ سب سے زیادہ بری چیز ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ’یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’جو بھی یہ دیکھنے کے بعد سوچ رہا ہے کہ سلیبریٹی ہو تو یہ سب کچھ ڈیل کرنا پڑے گا تو ان کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ آپ بھی اس مسئلے کا حصّہ ہیں‘۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ’اپنے آپ پر قابو رکھنے کےلیے کچھ اقدامات کریں‘۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’اگر یہ سب آپ کے بیڈ روم میں ہوتا تو پھر کیا ہوتا؟‘

یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹر ڈیویڈ وارنز نے ہوٹل کو ٹیگ کیا اور اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔اداکار ارجن کپور، ورون دھون ، پرینیتی چوپڑا اور اسٹینڈ اپ کامیڈین دانش سیٹھ نے بھی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک، غیر اخلاقی اور غیر مہذب قرار دے دیا۔

یوقا سینہ کے کور کمیٹی ممبر و سیاسی کارکن راہول نارائن کانل نے بھی اس عمل کو ہوٹل انتظامیہ کی غفلت اور غلطی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں