(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 2 نومبر کو سماعت کرے گا ۔
جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے جواب طلب کر رکھاتھا، چیئرمین تحریک انصاف نے آج اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیااور تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان