ملکی معیشت تباہ ،نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ہم صلح صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ایک ہزار کنٹینرز لگادو، ریڈ زون کو لال حویلی تک لے آؤ رانا ثنا اللہ،جو نسلی اور اصلی ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے،سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تین بسیں لال حویلی کیا کرنے آئی تھی،لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کراسکتا، متعدد مرتبہ یہ کوشش کرچکے ہیں،لال حویلی انقلابی ہیڈ کوارٹر ہے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ہم لڑائی جگڑے والے لوگ نہیں ہیں، ہم نے دو مرتبہ جیلیں دیکھی ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ہم امن کے داعی ہیں، میں لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کا مشکور ہیں،ایسے کیسز ہمارے خلاف نکل رہے ہیں جہاں ہم موجود بھی نہیں تھے۔
ان کاکہناتھا کہ ہم روات سے تاریخی استقبال کریں گے،ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ہم صلح صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ہم امن کیلئے جان دے سکتے ہیں بدامنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
شیخ رشید نے کہاکہ ایک ہزار کنٹینرز لگادو، ریڈ زون کو لال حویلی تک لے آؤ رانا ثنا اللہ،جو نسلی اور اصلی ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،میں راولپنڈی میں انتظامات کیلئے واپس آیا ہوں، راولپنڈی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ مجھے کوئی پتا نہیں مذاکرات ہوئے ہیں یا نہیں،اگر بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ ہمیں صرف الیکشن چاہیے، 20 میں سے 15 سیٹیں نکلی ہیں،جو مرضی لاکر بٹھا دیں، جو جذبہ لاہور سے دیکھ کر آرہا ہوں جو مثالی ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ 13 جماعتوں کا ملبہ ان پر گر رہا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،ہم کسی فوج سے ٹکرانا نہیں چاہتے، رینجرز کے بارے میں سوالیہ نشان ہے،رینجرز عمارتوں میں رہیں اور عمارتوں کی حفاظت کریں،ان کاکہناتھا کہ میں کئی سالوں سے جھوٹ نہیں بول رہا، اسٹیبلشمنٹ نے مجھے کوئی دھمکی نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی