(24نیوز) انتہاءپسند ہندوؤں کی کثیر تعداد نے ہریانہ میں آج ہندوتوا کی ترویج کے لئے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر تمام مجمع نے علامتی طور پر ترشول اٹھا کر حلف لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہندوتوا کی ترویج کے لئے ترشول کو بطور ہتھیار استعمال کریں گے۔
بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی انتہاءپسندی سب سے زیادہ بھارت کے لئے ہی نقصان دہ ہے تاہم انتہاءپسند ہندو مذہب کو استعمال کرتے ہوئے اور ہندو مذہب کو انتہاءپسندی کی علامت بنا کر اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اشوک سوین کا کہنا تھا کہ بیرونی یلغار کے جھوٹے نعرے لگانے والے دراصل خود بھارتی سماج پر حملہ آور ہیں۔