کوئی روک نہیں سکتا،لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے:پرویز خٹک

Oct 31, 2022 | 18:45:PM
لانگ مارچ،پرویز خٹک،تحریک انصاف،پشاور ، عمران خان ، پی ڈی ایم
کیپشن: پرویز خٹک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے بیک ڈور باتوں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کسی بھی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور اس وقت کوئی بیک ڈور باتیں نہیں ہو رہی ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہمارے ساتھ اتحادی تھے، اس لئے ہم بلیک میل ہوتے تھے،ہم پر امن ہیں، اگر پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، ہم نے ہر حال میں لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا یہ انکی غلط فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان کو اتارا ہے اس دن سے ہم احتجاج پر ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیں آنے دیں، ہم وہاں بیٹھ جائیں گے۔