(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سٹیٹ بینک میں درج ایف آئی آرمیں عمران خان کو طلب کیا گیاتھا ،عمران خان کوجاری دوسرے کال اپ نوٹس میں بیان کےلئے آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا،جاری نوٹس کے جواب میں عمران خان کی طرف سے کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی ۔
عمران خان کو کال اپ نوٹس فارن فنڈنگ میں درج ایف آئی آرکی تحقیقات میں جاری کیا گیا تھا ،ایف آئی آرکے مطابق وولٹن کرکٹ لیمیٹڈ سے پونے چھ لاکھ امریکی ڈالرزطارق شفیع کے ذاتی اکاو¿نٹ میں منتقل ہوئے ،پی ٹی آئی مرکزی فنانس بورڈ کے رکن طارق شفیع نے یہ رقم اسلام آباد میں پی ٹی آئی اکاو¿نٹ میں منتقل کی،نجی بینک میں موجود اس پی ٹی آئی اکاؤنٹ کو عمران خان آپریٹ کرتے رہے ہیں،پیش ہونے سے گریزاں عمران خان کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کے نام کے ساتھ کورٹ میں جمع نئے چالان کے بعد گرفتاربھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان