عوام نے بندکمروں کے فیصلوں کو مسترد کردیا، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ عوام نے بند کمروں میں کیاگیافیصلہ مسترد کردیا، ہینڈلر تم بھی سن لو یہ قوم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں یہ با شعور قوم ہیں،اداراوں کی عزت تب ہوتی جب جب قوم عزت دیتی ہیں۔
کامونکے میں موڑ ایم آباد میں لانگ مارچ کے چوتھے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جو ملک کا جتنا بڑا چور ہوتا ہے اتنے بڑے عہدے پر ہوتا ہے،رانا ثنااللہ 18 لوگوں کا قتل ہے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں 14 قتل کئے،ان کاکہناتھا کہ ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر فرار ہو جاتے ہیں، سن لو میری بات میرے نبی نے آج سے 1400 سال پہلے کہا وہ قوم تباہ ہو جاتی ہیں جہاں چھوٹے چوروں کو سزا دی جاتی ہیں،ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ اچھا بھلا ملک ترقی کر رہا تھا پھر ہم پر امپورٹڈ مسلط کر دیئے،بند کمروں میں فیصلہ کیا ہے گیا لیکن عوام نے انکو مسترد کردیا ،دنیا کی تاریخ میں ایک طرف 13 جماعتیں دوسری طرف اکیلی تحریک انصاف ۔
ہینڈلر تم بھی سن لو یہ قوم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں یہ با شعور قوم ہیں،اداراوں کی عزت تب ہوتی جب جب قوم عزت دیتی ہیں، میں سارے پاکستان کو سارے پاکستان سے نکلنے کی دعوت دے رہا ہوں نکلو پاکستان کی خاطر، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا آزادی چھین کر لینی پڑتی ہے،یہ جہاد ہے نکلو ملک اور اپنے بچوں کی خاطراللہ بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود کوشش نہیں کرتی، سینیٹر فیصل جاوید نے تمام شرکا سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان