وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کوسرکاری ملازمت دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیتے ہوئے بیٹی نمرہ اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم،چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحومہ کے بیٹے او ربیٹی کو دلاسہ دیا او رانکے ساتھ شفقت کااظہار کیا۔
چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان کیا انہوں نے صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورمرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی والدہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے،مرحومہ کی ناگہانی وفات پر شدید رنج وغم ہوا، غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صدف نعیم مرحومہ انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں،شعبہ صحافت میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان