سوئی سدرن نے سب سے بڑا ایل پی جی درآمدی جہاز منگوالیا 

Oct 31, 2022 | 21:14:PM
سوئی سدرن , ایل پی جی درآمدی, جہاز
کیپشن: ایل پی جی درآمدی جہاز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سوئی سدرن گیس کی ایل پی جی پرائیوٹ کمپنی نے سب سے بڑا ایل پی جی درآمدی جہاز منگوالیا ہے۔

درآمدی ایل پی جی کا بحری جہاز 8500 میٹرک ٹن کا سب سے بڑا جہاز پورٹ قائم پر لنگر انداز ہوگیا،سب سے بڑا ایل پی جی کا درآمدی جہاز ٹرمینل پر پہنچ گیا  ،سوئی سدرن گیس کے مطابق ایل پی جی کی درآمدی کا مقصد ملک میں توانائی کے بحران کا مقابلہ کرنا ہے ،  خاص طور پر سردیوں میں ایم او ایس انرجی ،حکومت پاکستان کی ہدایت پر اوگرا کی قیمتوں پر صارفین کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی۔
ایس ایل ایل ایم ڈی عامر محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ  اس کا بنیادی مقصد یہ ہے  کہ کوئی بھی ایل پی جی کی فراہمی کی بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے، ہم نے یہ اقدام ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کئلئے ایل پی جی کے سب سے بڑے جہاز کو درآمد کرنے کیلئے کیا ہے۔