وفاقی کابینہ کی وزیر اعظم کے دورہ چین سے قبل اہم منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی کابینہ کی وزیر اعظم کے دورہ چین سے قبل گلوبل ڈویلپمینٹ اقدامات پر عمل درآمد کیلئے چین کے ساتھ ایم او یو کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے تاہم ایم او یو پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران کئے جاہیں گے۔ ایم او یو پر سی پیک کے تحت عمل درآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تاہم تخفیف غربت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم او یو کے تحت ہومین ریسورس ڈویلپمنٹ میں تعاون کیا جائے گا اور انفراسٹرکچرڈویلپمننٹ،ثقافت،اسپورٹس میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا،