لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل  کر دیئے گئے

Oct 31, 2022 | 22:10:PM
 لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل  کر دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے اور کل سے نئے عدالتی اوقات کار کے مطابق سماعت ہوگی۔ سول اور سیشن عدالتوں کا عدالتی اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 9 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک ہوگا۔
پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا اور جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔ نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہوگا۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم نئے عدالتی اوقات کار کے متعلق صوبہ بھر کی عدالتوں کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سنیر سول ججز کو مطلع کردیا گیاہے۔