پی ٹی آئی لانگ مارچ ، پولیس نے پینٹ گن ، پیپر گن اور پینسل گن کے استعمال کا پلان تیار کرلیا

Oct 31, 2022 | 22:57:PM
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پولیس، پینٹ گن، پینسل گن، پلان تیار،
کیپشن: پینٹ گن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس نے پینٹ گن ، پیپر گن اور پینسل گن کے استعمال کا پلان تیار کرلیا ،چالیس ہزار گنز اور ساٹھ 60 ہزار پینٹ اور پیپر گولیاں بھی سٹاک کرلیں گی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیپر گنز سے مارچ کے شرکا کو منتشر کرنے میں مدد ملے گی ،پیپر گنز سے سو میٹر تک مارچ کے شرکا کو نشانہ بنایا جاسکے گا ، پیپر گن کی گولی لگنے سے گیس نکلتی ہے جس سے انسانی جسم میں خارش شروع ہوجاتی ہے ،پیپر گنز کی گولی کی خارش کپڑے تبدیل کرنے پر ہی ختم ہوتی ،پینٹ گنز سے مارچ کے شرکا کی نشاندہی کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹ گنز کی گولی سے مارچ کے شرکا کے کپڑوں پر رنگ کا نشان لگ جائے گا ،رنگ کا نشان لگنے کے بعد انکی گرفتاری میں آسانی ہوگی ، پینٹ گنز سے مارچ کے شرکا کی گاڑیوں کو بھی روکا جاسکے گا ،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ پینٹ گنز کے دو فائر سے گاڑی کی ونڈ سکرین رنگدار ہوجائے گا اور ڈرائیور گاڑی نہیں چلا سکے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پینسل گنز کے فائر سے روشنی نکلتی ہے جو پولیس کے دوسرے گروپ کیلئے سگنل دینا مقصود ہوتا ہے ،پیپر گنز صرف افسران کو دی جائے گی تاکہ وہ آپس میں کمیونیکیشن کرسکیں ، پیپر گنز آرمی کے بھی زیر استعمال ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان