وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاء الرحمان کو سیکرٹری مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر سید عطاءالرحمان تین ماہ یا نئے سیکرٹری مذہبی امور کی مستقل تعیناتی تک بطور سیکرٹری مذہبی امور کے فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری کا کرنٹ چارج ایڈیشنل سیکرٹری کو سونپ دیا گیا ہے، واضح رہے کہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا عہدہ غیرمعمولی طور پر گزشتہ 40 روز سے خالی تھا۔
سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی کا 18 ستمبر کو تبادلہ کرکے اُنہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا، سیکرٹری مذہبی امور کا عہدہ خالی ہونے کے باعث آئندہ حج اور وزارت مذہبی امور کے دیگر اہم معاملات زیر التواء ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خرم آغا وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات
سیکرٹری مذہبی امور کا عہدہ خالی ہونے کے باعث فضائی کمپنیوں کو ادائیگی بھی تعطل کا شکار ہے، ذرائع پی آئی اے کا بتانا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے قومی ائیرلائن کو 550 ملین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، وزارتِ مذہبی امور ادائیگیاں کردے تو ایندھن کی عدم دستیابی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد ادائیگی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔