ڈالر کی قدر میں چند پیسےاضافہ

Oct 31, 2023 | 10:44:AM

(اشرف خان)روپے کی قدر پھرکم ہونے لگی، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں چند پیسے کا اضافہ ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا.

انٹربینک میں ڈالر52 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے بھی تجاوز  کر گیا،انٹربینک میں ڈالر 280.95 روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے پر بند ہوا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر   38پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے کا ہو گیا تھا۔

اوپن مارکیٹ  میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.50 روپے سے بڑھ کر 283 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 298روپے پر برقرار رہا۔ 
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر برقرار  ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم30 پیسے کمی سے 79.20  روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75.50 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 437 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،ہنڈرڈ انڈیکس 0.85 فیصد اضافے سے 51920 کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 52 ہزار 88 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا ، 15.63 ارب روپے مالیت کے 45.83 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا

یہ بھی پڑھیں: معیشت کیلئے اچھی خبر ،خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی 

 

 
 
 

مزیدخبریں