تربت پولیس اسٹیشن پر حملہ،اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
تربت پولیس کے مطابق تربت سے ملحقہ نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس کانسٹیبل اور 4 مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے چاروں مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے ہے، ایک مزدور مدثر ولد شیر محمد سکنہ ڈی جی خان زخمی ہوگیاہے جبکہ ایک مزدور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جان بچاکر بھاگ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 بچوں کی ماں پر تیزاب گردی، آخر وجہ کیا بنی؟
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی اور لاشیں پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی ہیں، مزدور پولیس چوکی کے قریب حفاظتی بند پر کام کررہے تھے، مزدور رات کو پولیس چوکی کے کمروں کے چھت پر سوئے ہوئے تھے، مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، مسلح افراد کی تعداد 20 سے 25 تھی۔
ایس پی کیچ محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچنگ کرنے کے بعد اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، واقعہ کے شواہد اکٹھے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔