(24نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی معاشی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،وفاقی حکومت کی جہاں اسپورٹ کی ضرورت ہو گی کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ میں چیف منسٹر اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں ،کل سے مختلف پنجاب کے پہلو سے روشن کرویا ،پتہ چلا کس طرح گڈ گورنس کے ذریعے چیزیں ٹھیک کر سکتے ہیں،کل شام قلعہ کا دورہ کیا سوفٹ طریقے سے تاریخ کو کس طرح یاد رکھا جا سکتا ہے،میں دورے کے مطمن ہوا ہو ں ،وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سہراہتا ہوں ۔
انوار کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کاوشیں قابل قدر ہیں،چاہیں گے باقی صوبے بھی اس طرح کام کریں،میو ہسپتال میں آ کر خوشی ہوئی کس طرح ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے ،ہم نے غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو پہلے وقت دیا ،ان کے کاروبار یا دیگر طریقوں سے ان کو پریشان نہیں کیا ،ہم نے ان پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی یہ اپنے ملک جائیں ویزہ لیں پھر آسکتے ہیں ۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جتنا آپ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بے چین ہیں، اتنا میں بھی ہوں،الیکشن کمشن کو اختیارات پارلیمان نے دیئے ہیں،ہم الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں جو کام آپ نے کرنا ہے وہ کریں جہاں ہماری معاونت درکار ہے کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ،انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے ،وفاقی حکومت ملڑی کورٹ کے معاملے پر اپیل دائر کررہی ہے،آئی ایف کا وفد 2تاریخ کو آرہا ہے، ا ہم ٹارگٹ پورے کئے ہیں،اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،پیٹرول کی قیمت میں کمی اور اسمگلنگ پر جسے ہی ہاتھ ڈالا روپیہ مستحکم ہوا ہے ۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے امامیہ فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو منصوبے کا افتتاح کرنے دوبارہ لاہور آوں گا،انوارالحق کاکڑ نےپراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلی محسن نقوی کے ہمراہ رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے ایس ایل تھری کابھی دورہ کیا،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ رنگ روڈ کے 8 کلومیٹر لمبے جنوبی حصے (SL-3) کی تعمیر 30 جنوری 2024 تک مکمل ہو جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کیلئے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔