(24 نیوز) سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہےکہ شیخ رشید کو چپیڑیں ماری گئیں اور سیل میں چوہے چھوڑے گئے۔
لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے لاپتا ہونے کے دوران شیخ رشید پر تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کیا بتائے کہ مجھے چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کے نئے نرخ کی منظوری دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے اور وہاں پر مکھیاں بھی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سائفر کیس میں جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، آئین پاکستانی شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔