(وقاص عظیم) حکومت نے گیس صارفین سے چار ماہ کا نقصان وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گیس صارفین پر گذشتہ 4 ماہ کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا، نگران حکومت نےگیس نرخ میں جولائی تا اکتوبر کا خسارہ بھی شامل کردیا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے 65 ارب روپےکا بوجھ قیمتوں میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کے نئے نرخ کی منظوری دیدی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سےمگرجولائی تا اکتوبر کا بوجھ بھی شامل ہے، گیس صارفین پرمجموعی طور پر 401 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، اگر 4 ماہ کا بوجھ شامل نہ کیا جاتا تو گیس ٹیرف میں کم اضافہ ہونا تھا۔