حج درخواستیں جمع کروانے کا وقت قریب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2024ء کی منظوری کے بعد وفاقی برائے مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کل شام چار بجے پریس کانفرنس میں نئی حج پالیسی کا اعلان کریں گےجبکہ سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں نومبر کے وسط تک طلب کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور کردہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پہلی بار اضافی رقم کے ساتھ 20 سے 25 دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے، اسکے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ حج سکیم جاری رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: حج ایک لاکھ روپے سستا،حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی
حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں کرنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق شناخت کیلئےحجاج کے دیے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور کوائف درج ہوں گے اور حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
رواب سیزن بھی اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پر ہی محیط ہوگا، سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔