(حافظ شہباز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دو ہفتے قبل استعفیٰ تیار کیا ! اگلا بڑا استعفیٰ ورلڈ کپ کے بعد تیار ؟ پی ایس ایل کی دو فرنچائزز کی لڑائی ، بابر اعظم کی تباہی ہے۔
انضمام الحق نے استعفیٰ ان کی ایجنٹ کمپنی کی ملکیت رکھنے کا انکشاف ہونے کی وجہ سے دیا جس کمپنی کے شیئرز ہولڈر میں کپتان بابر اعظم سمیت 7 کھلاڑیوں شامل ہیں، ان کے استعفے کا معاملہ اچانک نہیں ہوا یہ سلسلہ تب شروع ہوا جب ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا گیا، کافی اطلاعات آئیں کہ سرفراز احمد، زمان خان اور مسٹری سپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس پر لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی باتیں سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوا، اس سلسلے میں کرکٹ اور ٹیم کو لے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو فرنچائزز کی لڑائی کا معاملہ قرار دیا گیا تو کبھی دو میڈیا ہاؤسز کے مابین جھگڑے سے جوڑا گیا، کبھی کھلاڑیوں کی گروپنگ کی خبریں سامنے آئیں تو کبھی یاری دوستی کی داستانیں سننے کو ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کوچ کرکٹ بورڈ کی ترجیح کیوں؟ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر نے اندر کی بات بتا دی
انضمام الحق کے استعفے کے پیچھے کی کہانی یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم اور 7 کھلاڑیوں سمیت انضمام الحق کمپنی کے ایجنٹ سے منسلک ہیں، اس لئے ورلڈ کپ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کی شمولیت کو بھی ذاتی مفادات سے جوڑا گیا اور کہا یہ جا رہا ہے کمپنی کی جانب سے دباؤ ملنے پر ان کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا، اس سارے معاملے میں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انضمام کا چیف سلیکٹر ہونا اور ان سارے کھلاڑیوں کا انتخاب ذاتی مفادات کے لئے تھا۔
انضمام الحق نے اس معاملے کے سامنے آنے پر کرکٹ بورڈ کا دورہ کیا اور ذکاء اشرف سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے دفتر میں موجود نا ہونے کی صورت میں ملاقات نہیں ہوئی، اس کے بعد انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بارے میں پریس ریلیز بھی جاری کی گئی کہ انضمام الحق نے استعفیٰ اس لئے دیا تا کہ اس سارے معاملے کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہو سکیں اور کہا کہ جب وہ اس معاملے سے بری ہو جائیں گے تو دوبارہ چیف سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ مزید جاننے کے لئے ویڈیو ملاخطہ کریں۔