یکم نومبر سے عدالتی اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

Oct 31, 2023 | 17:49:PM
یکم نومبر سے عدالتی اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما میں سول و سیشن کورٹس میں عدالتی اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

کل یکم نومبر سے صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔ سول و سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے عدالتوں کو نیب ترامیم سے متعلق حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

سول اور سیشن عدالتوں میں ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق 31 مارچ تک ہوگا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔