مطلع ابر آلود, بارش یا خنکی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 31, 2023 | 18:32:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد  اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا،تاہم  شام یا رات میں دیر، چترال ، کوہستان، سوات ، مالاکنڈ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،تاہم  مری ، گلیات اور گردونواح  مطلع جزوی ابر آلود رہنے رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں منگلہ،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ اور گر دو نواح میں   دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسی عوام کیلئے خوشخبری، اوگرا نے بڑا اعلان کردیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ   کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد  اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہمشام یا رات کے اوقات میں  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر  ہلکی بارش اور پہاڑوں پر  ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں