باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر

Oct 31, 2023 | 19:09:PM

(24 نیوز) موسم نے کروٹ بدلی تو شہر میں فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈال لیے، لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی روگ بن گئی، باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 445 تک جا پہنچا ہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی کینٹ پر 494 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مطلع ابر آلود, بارش یا خنکی میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

عامر ٹاؤن کے علاقے میں اے کیو آئی 447 جبکہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 421 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سموگ کے باعث ناک، کان، گلا، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل جنم لینے لگے، طبی ماہرین نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ دیا۔

مزیدخبریں