عمران خان کے جوتے میں بھی زہر، وکیل نے انوکھا بیان دے ڈالا

Oct 31, 2023 | 19:48:PM
عمران خان کے جوتے میں بھی زہر، وکیل نے انوکھا بیان دے ڈالا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سٹی 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے سلو پوائزننگ ہو رہی ہے، ہم درخواست کریں گے ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا معائنہ کریں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوتوں میں بھی زہر ڈالا جاتا ہے جنہیں پہننے سے سلو پوائزنگ ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر سے متعلق دستاویزات نہیں دی گئیں، تمام دستاویزات فائلز میں ہیں، عدالت نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ہمیں اوپن فارم میں ملاقات کرائی جائے، عدالتی حکم کے باوجود ہماری ملاقات بند کمرے میں کرائی گئی۔

پی ٹی آئی چیرمین نے کہا ہمیں سابق وزیراعظم والی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، آج سماعت کیلئے 9 گواہان پہنچے، منگل 7 نومبر کو کیس پر مزید بات ہو گی، عدالتی وقت 9 بجے تھا اور پراسیکیوٹر صاحب 11 بجے عدالت تشریف لائے، ہم کہے چکے ہیں جو بیان ریکارڈ ہوگا اس کی کاپی ہمیں فراہم کی جائے، کونسل میٹنگ ہمارے مطابق نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پہلے موکل کے ساتھ میٹنگ ہو گی پھر 10 بجے عدالتی عمل شروع ہو گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھلے ماحول میں ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں، انتہائی حساس معاملہ ہے، ہمیں تحفظات ہیں کہ ہماری باتیں کوئی اور سن رہا ہے۔