گیس کی قیمتوں کا فرق صرف 5 فیصد رہ گیا ، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
وقاص عظیم : وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ برآمدی اور غیر برآمدی شعبوں میں گیس کی قیمتوں کا فرق صرف 5 فیصد رہ گیا ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ برآمدی اور غیر برآمدی شعبوں میں گیس کے نرخوں میں 25 فیصد تک فرق کی تجویز تھی۔ حکومت نے برآمدی شعبوں کے لیے گیس کا نرخ 2100 روپے ایم ایم بی ٹی یو کر دیا ہے۔ غیر برآمدی شعبوں کا نرخ 2200 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی فیصلے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہمارا مشن ہے۔