میو ہسپتال اپ گریڈیشن پلان کا اعلیٰ معیار، نگران وزیراعظم نے متعلقہ افسران کو شاباش دی

Oct 31, 2023 | 20:51:PM

This browser does not support the video element.

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میواسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں بنائے گئے نرسنگ کاؤنٹر، ماڈل روم، کنسلٹنٹ روم اور واش روم کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میو اسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کی متعلقہ افسران کو بلا کر شاباش دی۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ماڈل روم اور آئی سی یو کیلئے جدید بیڈ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں نئے جدید بیڈز کے حوالے مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشیں قابل قدر ، ملکی ترقی کیلئے  کوشاں ہیں،نگران وزیراعظم

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے سرجیکل ٹاور میں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے علاج کیلئے لائے گئے قیدیوں کی عیادت کی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کو گلدستے بھی دیے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ زیر علاج ہر قیدی کے پاس گئے اور علاج کے بارے میں پوچھا۔

قیدیوں نے علاج کرانے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لیکر ہمارا علاج کرایا، اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔

وزیراعظم نے میو اسپتال کے ریڈنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ریڈنگ روم میں مطالعہ کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ریڈنگ روم میں موجود ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور انہیں مزید محنت کی تلقین کی۔

صوبائی وزراء، ڈاکٹرجاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل گنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

مزیدخبریں