کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اورعوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی انشاء اللہ پھر حکومت بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو سےعمائدین اورسیاسی رہنمائوںنے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔نواب شاہ میں آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں عمائدین عبدالقیوم آرائیں، ایوب راجپوت، شعیب آرائیں، ایوب جٹ، عاشق زرداری طارق مسعود آرائیں، علی حسن زرداری، علی اکبرجمالی و دیگر موجود تھے۔
سابق صدر نے نواب شاہ کے عمائدین کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز سنیں اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں مسلسل انتخابی کامیابی پیپلز پارٹی پرعوام کے اعتماد کا مظہر ہے،عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی انشاء اللہ پھر حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
انہوں نے سابق وزیراعظم میاں شہباز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا، سابقہ حکومت نے عوام کے لئے کام نہیں کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نوابشاہ میں ایگریکلچر یونیورسٹی قائم کروں گا، اس کے ساتھ ساتھ ضلع میں پولیس یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔
نواب شاہ شہر کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے شہر کو بڑھایا جائے گا۔