ساہیوال:مبینہ غفلت سے مریض کی موت پر ڈاکٹروں کیخلاف بڑا ایکشن

Oct 31, 2024 | 09:30:AM
ساہیوال:مبینہ غفلت سے مریض کی موت پر ڈاکٹروں کیخلاف بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کے معاملے پر ٹیچنگ ہسپتال کے 3 ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر حادثے میں زخمی شخص کو 3 گھنٹے تک چیک ہی نہیں کیا، کبھی سی ٹی اسکین، کبھی ایکسرے اور کبھی الٹرا ساؤنڈ کے لیے بھیج دیتے۔

مریض کو سی ٹی اسکین کے لیے بھیجا تو فیس کے بغیر سی ٹی اسکین ہی نہیں کیا گیا، فیس جمع کرواتے کرواتے مریض کی موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار

جس کے بعد لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر فیصل عمر، ڈاکٹر حوریا ندیم اور ڈاکٹر لقمان کو فوری طور پر نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے۔