فہد مصطفیٰ کی ماں کے  کردارکی پیشکش ہوئی تھی، عتیقہ اوڈھوکاانکشاف

کم عمر ہونے کی وجہ سے اس کردار کی پیش کش کو مسترد کردیاتھا،شو

Oct 31, 2024 | 09:36:AM
 فہد مصطفیٰ کی ماں کے  کردارکی پیشکش ہوئی تھی، عتیقہ اوڈھوکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں فہد مصطفیٰ کی ماں کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

"کبھی میں کبھی تم " میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے جبکہ جاوید شیخ اس ڈرامے میں ان کے والد بنے ہیں،اس ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے،یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اوربنگلہ دیش سمیت دیگرممالک میں بھی شوق سے دیکھا جارہا ہے۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود نے حال ہی میں 24 نیوزکے شو"کیا ڈراما ہے" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے عتیقہ اوڈھو کوفہدمصطفیٰ کی والدہ کے کردار کی پیش کش کی تھی لیکن اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کردیاتھا۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر عتیقہ اوڈھو اس وقت بہت مصروف تھیں، شاید اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا جس کے بعد انہوں نے اس کردار کے لیے بشریٰ انصاری کوکاسٹ کیا۔

ہدایت کاربدرمحمود کی بات کو کاٹتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے کم عمر ہونے کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کی پیش کش کو مسترد کیا۔

عتیقہ اوڈھو کا مزید کہناتھا کہ بشریٰ انصاری کچھ ان سے زائد العمر ہیں جبکہ انہوں نے عمر کی وجہ سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی ماں بننے کے کردار کومسترد کیا۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 2012ء کے مقبول ڈرامے "ہمسفر" میں فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، علاوہ ازیں وہ دیگر متعدد ڈراموں میں بھی ماں کے کردار ادا کر چکی ہیں۔