سعودی عرب نے خزانے کا منہ کھول دیا،پاکستان کی قسمت چمک اٹھی

Oct 31, 2024 | 09:39:AM

Read more!

(24 نیوز)پاکستان کی معیشت کو قرضوں کی زنجیروں سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ سرمایہ کاری اور ایکسپورٹس کو بڑھایا جائے ۔موجودہ حکومت اِسی مقصد کیلئے پر عزم نظر آرہی ہے پہلے سعودی سرمایہ کاری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور اب وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہوچکے ہیں ۔یوں کہا جائے کہ معاشی اعتبار سے وزیر اعظم کا یہ دورہ سودمند ثابت ہوا تو غلط نہیں ہوگا۔کیونکہ اب سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھاتے ہوئے مزید 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔یعنی مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے بڑھتے امکانات کی وجہ سے وزیر اعظم شہباز شریف پر اُمید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدہ آخری معاہدہ ثابت ہوگا۔وزیر اعظم کا سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏آج پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کیلئے اچھی خبر ہے، سعودی عرب کے ساتھ مل کر ہم ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اب اِسی طرح سعودی وزیر سرمایہ کاری نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی ہنرمندوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‏سعودی عرب میں پاکستان کے باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔
اب سعودی عرب اور پاکستان میں تعلقات مضبوط ہورہے ہیں جو کہ پاکستانی معیشت کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔اگر پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ہونے لگی تو بہت جلد پاکستان قرض کے مرض سے آزادی حاصل کرکے خود کفیل ہوجائے گا۔

مزیدخبریں