وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا اقدام،3200 صحافیوں کو پلاٹ ملیں گے
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات میں صحافی برادری کیلئے تاریخی اقدام کا فیصلہ کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کیلئے تاریخی اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہورفیز ٹو کیلئےفوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کیئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں صحافیوں کو پلاٹ کی جلد فراہمی کیلئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کئے جائیں۔
مریم نواز شریف نے عظمیٰ بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہے یہ ان کا حق ہے۔صحافیوں کو میرٹ پر پلاٹ کی فراہمی ہوگی۔
لاہور پریس کلب کے علاوہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اگلے 2 سے3روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔