(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجائیں گے۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر کراچی کا موسم گرم اور خشک ر ہے گا ، موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 92فیصد ہے جبکہ 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر آ گیا ، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔
خیال رہے کہ کراچی اور اندرون سندھ ان دنوں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے واضح رہے کہ اکتوبر کے آخر تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ نومبر کی 6 یا 7 تاریخ سے موسمی تبدیلی شروع ہوجائے گی اور نومبر کے وسط تک دن میں درجہ حررات 32 اور 34 سینٹی گریڈ تک آجائے گا۔
نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی ٹھنڈی راتوں کی توقع ہے، جس سے رہائشیوں کو جاری گرمی سے راحت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سموگ آپے سے باہر، تعلیمی ادارے 3 دن کیلئے بند،اوقات کار میں تبدیلی پر غور
دیہی سندھ میں سجاول، ٹھٹہ، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
تاہم شام کو سمندری ہوائیں واپس آنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا کہ نمی کی سطح 20 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے سے ہیٹ ویو بننے سے بچ جائے گا۔
ارلی وارننگ سینٹر نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ سندھ کے دیہی اضلاع جیسے سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔