(ویب ڈیسک)سموگ کے خطرات منڈلانے لگے،سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں تعلیمی اداروں کو 3 روز جمعہ، ہفتہ، اتوار چھٹی دینے اور اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات کے مطابق فیصلہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے سموگ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد ہوگا،آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی کی شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئےخوشخبری۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی؟
شملہ پہاڑی 170، ٹاؤن ہال 209، پنجاب یونیورسٹی 199، یو ایس قونصلیٹ 322، یو ایم ٹی 277 اور جیل روڈ پر 246 ریکارڈ کی گئی،فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ ملک میں پہلے نمبر پر آگیا۔