عورت ہوں،اظہار محبت نہیں کرسکتی،یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا، مائرہ خان

فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتی، میراماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے

Oct 31, 2024 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک)ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔

مائرہ خان نے حال ہی میں  ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں مختلف معاملات پر کھل کر اپنے خیالات کاااظہارکیا۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے کہا کہ وہ عورت ہیں، وہ کسی سے اظہار محبت نہیں کرسکتیں، یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا،اس پر میزبان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک مہم چلی تھی کہ مرد اور خاتون ایک ہیں ہیں، جس پر مائرہ خان نے کہا کہ وہ ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں، جب سے ہیش ٹیگ فیمنزم اور ہیش ٹیگ فیمنسٹ آیا ہے، تب سے ہر کوئی نعرے لگا رہا ہے کہ ہم برابر ہیں، ہم بھی کام کریں گے لیکن انہیں کام نہیں کرنا، وہ برابر نہیں۔

مائرہ خان کے مطابق وہ عورت ذات ہیں، وہ برابر نہیں ہیں، انہیں باہر جاکر کام بھی نہیں کرنا، کمائی کرکے انہیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے،ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد آئے گا جو انہیں کما کر دے گا اور وہ خرچ کرتی رہیں گی۔

مائرہ خان کی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے اتفاق بھی کیاہے جب کہ بعض افراد نے لکھا کہ ایسا ہے تو پھر وہ خود کیوں باہر ہیں اور کیوں کماتی نظر آتی ہیں؟

مزیدخبریں