ملک میں خام  تیل کی پیداوار میں اضافہ، گیس کی پیداوار میں کمی

Oct 31, 2024 | 10:57:AM
ملک میں خام  تیل کی پیداوار میں اضافہ، گیس کی پیداوار میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں خام  تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں  پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64467 بیرل ریکارڈ کی گئی

 ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63194 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2694 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2776 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

 اعدادوشمار کے مطابق 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29558 ، پی پی ایل 10398، ماڑی گیس 1102 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4134 بیرل ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح 23 اکتوبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 462 ، پی پی ایل 582، ماڑی گیس 838 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 60 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔