لبنان پر اسرائیل کے تابڑ توڑ حملے جاری، 8 خواتین سمیت 19 افراد شہید ،جلدجنگ بندی کا امکان

Oct 31, 2024 | 11:13:AM
لبنان پر اسرائیل کے تابڑ توڑ حملے جاری، 8 خواتین سمیت 19 افراد شہید ،جلدجنگ بندی کا امکان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لبنان پر اسرائیل کے تابڑ توڑ حملے جاری،بعلبک کے 2 قصبوں پر حملوں میں 8 خواتین سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔نگران لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیل کی طرف سے حملے جاری ہیں ،تازہ حملوں میں 19 افراد شہید ہوگئے ہیں،نگران لبنانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی آموس ہوچسٹن مذاکرات کے لئے تل ابیب جا رہے ہیں۔ 

ضرورپڑھیں:وائٹ ہاؤس کی دوڑ،ٹرمپ کو کملا پربرتری ،یہ انتخاب ہوگا کیسے؟

اسرائیل کے سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ نشر کر دیا،لبنانی وزیر اعظم نے اسرائیلی نیٹ ورک پر شائع کردہ مسودے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا،مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے،اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن میں اپنی فوج لبنان سے واپس بلائے گا،اسرائیلی افواج کے انخلا پر لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق رپورٹس موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں۔