پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آج ہوگی ، تیاریاں مکمل

بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی

Oct 31, 2024 | 11:38:AM

( وقاص عظیم ) پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ،نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کی حتمی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے لی جائے گی ،کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے بھی کل قومی ائیر لائن کی نجکاری کی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی ،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج دوپہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی بولی کا عمل 1 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا جائے گا ،بولی کھولنے کا عمل 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا،بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

پی آئی اے کی بولی کیلئے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پی آئی اے حکام کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر رکھی تھی ،آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ستمبر کے آخر تک کا وقت دیا تھا۔

پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔

مزیدخبریں