ایف بی آر کو 50 لاکھ 25 ہزار 789 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے

Oct 31, 2024 | 11:47:AM
ایف بی آر کو 50 لاکھ 25 ہزار 789 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اس سال 2024 میں 50 لاکھ 25 ہزار 789 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے۔

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی تھی ۔

ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں 50 لاکھ 25 ہزار 789 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے  اور 19 لاکھ 38 ہزار 615 افراد نے نل ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے جبکہ  سال 2023 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 66 لاکھ 52 ہزار ہے اور   36 لاکھ 59 ہزار افراد نے نل ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی ادارے 3 دن کیلئے بند،اوقات کار میں تبدیل

ذرائع کا مزید کہناہے  کہ  یکم جولائی 2023 سے 30 اکتوبر تک 12 لاکھ 62 ہزار 216 نئے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جبکہ  یکم جولائی 2024 سے 30 اکتوبر تک 6 لاکھ نئے افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔