کراچی: امتحان لینے والوں کو پہلے خود ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا

Oct 31, 2024 | 12:29:PM

( فاران خان) کراچی میں امتحان لینےوالوں کو پہلے خود ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا،وزیر جامعات وبورڈز نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ کے تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران کو ٹیسٹ دینا ہو گا،  بورڈ چیئر مین،کنٹرولر،سیکریٹریز کو تحریری ٹیسٹ دینا پڑےگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  گریڈ 19 اور 20کے افسران  کا ٹیسٹ 3 اور 4 نومبر کو ہوگا جبکہ سندھ کے 8 بورڈز کے چیئر مینز کیلئے 2017 امیدوار میدان میں آگئے ، کنٹرولرز کیلئے 35 اور سیکریٹریز کیلئے 27 امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔

تحریری ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کی جانب سے لیا جائے گا، اس کے علاوہ  تحریری ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی میں جھلستے کراچی میں سردی کب آئے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

وزیر جامعات وبورڈز محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ  امیدوار زیادہ ہونے پر ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سب سے پہلے چیئر مین کیلئے انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ  ڈاکٹر طارق کی سربراہی میں کمیٹی انٹرویو لے گی۔

مزیدخبریں