(24 نیوز)سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کی چھٹی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ۔
اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آتا کہ تم 6 سال کے ہو گئے ہو لیکن یہ یقین رکھنا کہ میرے مسکرانے کی وجہ صرف اور صرف تم ہو۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کو صارفین کو پسند کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے طلاق کی تصدیق اس سال کے شروع میں جنوری میں ہوئی تھی۔
جب شعیب ملک نے اپنی دوسری شادی کر لی اس کے فوری بعد ثانیہ مرزا نے بھی تصدیق کی کہ ان میں طلاق ہو چکی ۔