(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم جاری کیا،رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی جانب سے وکیل علی بخاری، زکریا عارف، حسن سجاد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے اعظم سواتی کو کل صبح 9 بجے ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر کیسز کی حفاظتی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔