ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کواسرائیلی حملے کا جواب دے گا، امریکی میڈیاکادعویٰ
اگرایران نے جواب دینے کا انتخاب کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے کھڑا رہے گا،ترجمان وائٹ ہائوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی میڈیا کاکہناہے کہ ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔
ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق ایران نے کہا ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اس کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہو گا،ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے،اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے کھڑا رہے گا۔
اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا،ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں اپنے 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔