علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان

Oct 31, 2024 | 15:30:PM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کردیا۔

 گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

 ہم نوجوانوں کی فلاح کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم اس صوبے میں سٹوڈنٹس یونین کو بحال کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سرکاری طور پر اختیار دے رہے ہیں، پاکستان پر آپ کا حق ہے، پاکستان نے آپ کو شہریت دی ہے، نوجوانوں نے ملک کا مستقبل طے کرنا ہے۔

 جو ہمارا کام ہے وہ ہم نے کرنا ہے، ہم نے ایسا نظام بنانا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری اور بالادستی ہو۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی 25 کروڑ ہے، ہمیں اپنی ذات سے نکلنا پڑے گا۔

 بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خوف کے بت توڑ دو، ’’میں ‘‘کا بت توڑ دو، جب تک آپ اپنے اندر رہیں گے عظیم نہیں بن سکتے۔

 تیسری بات خودمختاری ہے، جب تک فیصلے خود نہیں کریں گے خودمختار نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں