وفاقی حکومت کا بجٹ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ہی سرپلس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی حکومت کا بجٹ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ہی سرپلس میں چلاگیا۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کی آمدنی زیادہ اور اخراجات کم رہے،وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی سہہ ماہی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کردی
جولائی تا ستمبر 2024 میں مجموعی آمدنی اخراجات سے 1696ارب روپے زیادہ رہی ، رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی محصولات کا حجم 5827 ارب روپے رہا۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اخراجات 4131 ارب روپے رہے،ٹیکس وصولیاں 2776 ارب روپے ،نان ٹیکس آمدنی 3 ہزار 51 ارب روپے رہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبرسود کی ادائیگیوں کاحجم 1306 ارب روپے رہا، جولائی تا ستمبر 2024 ، دفاعی اخراجات 410 ارب روپے رہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سود کی ادائیگیوں میں کمی ہوئی،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب روپے رہا۔
گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر مجموعی اخراجات 3 ہزار 666 ارب روپے رہے،مجموعی محصولات گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر 2686 ارب روپے تھے۔
گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر نان ٹیکس آمدنی 469 ارب روپے تھی،گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر سود کی مد ادائیگی 1380 ارب روپے تھی۔
گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر دفاعی اخراجات 343 ارب روپے تھے،گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر مجموعی بجٹ خسارہ 980 ارب روپے تھا۔