ڈالر کی پرواز میں اضافہ ، روپے کی قیمت مزید گر گئی

Oct 31, 2024 | 17:24:PM

(اشرف خان)روپے کی بے قدری کا تسلسل ٹوٹ نہ سکا ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر  کے مقابلے روپے کی قیمت مزید گر گئی ۔
اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا،ڈالر 277.79 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6  پیسے اضافے سے 278.78 روپے کا ہوگیا ،یورو 30 پیسے مہنگا ہوکر 301.94 روپے پر پہنچ گیا  ،برطانوی پاؤنڈ 41 پیسے کمی سے 361.23 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے  75.97 روپے پر پہنچ گیا ،سعودی ریال  1 پیسے کمی  سے 74.15 روپے پر آگیا۔

مزیدخبریں