پاکستان کی وائٹ بال ٹیم بہت خطرناک ہے: گلین میکسویل

Oct 31, 2024 | 18:23:PM
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم بہت خطرناک ہے: گلین میکسویل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستان کو وائٹ بال کی خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جس کے خلاف پلاننگ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کی وائٹ بال ٹیم بہت خطرناک ہے، آپ کو کبھی پتا نہیں ہوتا کہ ان کے خلاف کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، وسیم اکرم کا بھارت کو اہم پیغام

میکسویل نے کہا کہ ورلڈ کپ میچ میں بھی پاکستان نے ہمیں تقریبا باہر کردیا تھا لیکن وہ میچ جیت گئے، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز بہت دلچسپ ہوگی۔