پی آئی اے نجکاری، کنسورشیم نے کمیشن کی ریزرو پرائس مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی لگانے والی کنسورشیم کمپنی نے کمیشن کی ریزرو پرائس مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی ،جبکہ نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن کی ریزرو پرائس 85ارب روپے مقرر کی تھی،بولی دہندہ کو پی آئی اے خریداری کیلئے30 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔تاہم کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کی ریزرو پرائس مسترد کردی۔
کنسورشیم نے کہاہے کہ 10 ارب روپے کی بولی پر قائم ہیں،حکومت پی آئی اے کو خود چلائے ،حکومت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں کا اعلان