(محمد سعد) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ رولز میں ترمیم کر دی گئی اور شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم ہو گئی۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کر دی، اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا۔
مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کو کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں کا اعلان
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔