جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قراردیدی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کے بعد شق 265 کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیرافضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا کب سے آغاز ہونے کا امکان؟بڑی خبر آ گئی