لاہور ہائیکورٹ: عمران خان اور تحریک انصاف کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے، حلقہ این اے 95 سے نااہلی، بلے کا نشان واپس لینے اور انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر معاملات کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی، لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پرکل سماعت ہوگی۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، 5 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہوں گے۔؎
لارجر بینچ کے روبرو وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
واضح رہے کہ درخواستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔